دور دراز علاقوں تک طبی سہولیات کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں تک طبی سہولیات کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے چھتر ضلع نصیر آباد کی پسماندہ تحصیل ہے اس لیے کوشش کی جائے کہ یہاں کے مکینوں کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر ہی فراہم کی جائیں تحصیل چھتر میں قائم رولر ہیلتھ سینٹر میں ادویات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ قریبی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو آر ایچ سی میں ہی بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل چھتر کی ار ایچ سی کے دورے کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر محمد اسماعیل مینگل ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ سمیت دیگر افسران موجود تھے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی میں ملازمین کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا وہاں پر رکھی گئی ادویات کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے نیوٹریشن سینٹر کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے احکامات دیے کہ آر ایچ سی میں 24 گھنٹے عملہ اپنی خدمات سرانجام دیں جس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن سینٹر میں بھی بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں جو کمی بیشی نظر آرہی ہے اسے فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوامی خدمت میں کسی قسم کا خلا پیدا نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے