اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان نے بلوچستان کے پینشنرز کو 10 فیصد پینشن کے بقایاجات کی ادائیگی کردی ،غلام محمد منگریو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان کے احکامات کے مطابق اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان نے تقریبا 83000 پنشنرز، فیملی پینشنرز کو تمام بقایاجات ان کے بینک اکاونٹس میں ڈال دیئے ۔ یہ رقم ان کو نومبر کی ماہانہ پینشن میں یکم دسمبر 2023 کو ملے گی۔ بلوچستان پینشنرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری غلام محمد منگریو نے وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی، کیبینٹ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلوچستان کے پینشنرز کا تقریبا ڈھائی سال کا دیرینہ انتہائی جائز مسئلہ ترجیہی بنیاد پر حل کیا۔ B.P.W.A کی طرف سے اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان حسن کسترانہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصہ میں تقریبا 83000 پینشنرز کو بقایاجات کی ادائیگی کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے