اورماڑہ ایجوکیشن کمپلکس کے لئے مختص پچاس ایکڑ اراضی پرلینڈ مافیا کا قبضہ کسی صورت قبول نہیں، آدم قادر بخش

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ ایجوکیشن کمپلکس کے لئے مختص پچاس ایکڑ اراضی پرلینڈ مافیا کا قبضہ کسی صورت قبول نہیں، لینڈ مافیاکو انتظامیہ کی سرپرسری حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی مائیگیر سیکٹری آدم قادر بخش نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے صوبائی مائیگیر سیکٹری آدم قادر بخش نے کہا کہ اورماڑہ میں زیر تعمیر گرلز کالج اور ایجوکیشن کمپلکس کے لئے مختص کئے گئے پچاس ایکڑ اراضیات کو لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کے لئے اور مستقبل کی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں لوگ خود اپنے اراضیات عطیہ کردیتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اورماڑہ میں تعلیمی اداروں کے لئے مختص کی گئی اراضیات پر لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جنھیں انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے جو ناقابل قبول ہے اس سلسلے نیشنل پارٹی کسی بھی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی اور گورنمنٹ گرلز کالج اورماڑہ، ایجوکیشنل کمپلکس کی اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے