آنے والا دور وفاق اور تمام صوبوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا،نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ممتاز قبائلی شخصیت نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا مستقبل تابناک ہے،یوم تاسیس بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا، 30 نومبر کو یوم تاسیس تمام پارٹیوں کے جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا،ان خیالات کا اظہار انہون نے یوم تاسیس کی تیاریوں کے سلسلے سے بات چیت میں کیا،انہوں نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا 56واں یوم تاسیس کے سلسلے میں تیاریاں زور شور سے جاری ہیں 56ویں یوم تاسیس میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی سمیت سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت قبائلی وسیاسی سماجی شخصیات شرکت کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس سابقہ تمام جلسوں کا ریکارڑ توڑے گا یوم تاسیس میں شرکت کے لیے بلوچستان بھر سمیت ملک کے دیگر صوبوں سے جیالے رابطے میں ہیں ہم پرامید ہیں کہ جلسہ کوکامیاب کرکے مسلم لیگ(ن)کے لاہور میں ہونے والے جلسہ کا عوامی سمندرسے جواب دیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو مایوسی سے نکالنے کے لیے اپنے خدمات سرانجام دے گا سابقہ ادوار میں آنے والے حکومتوں نے عوام پر مہنگائی کے بوجھ گراکرعوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ملک کی معیشیت تباہ کردی گء جس سے عام عوام سمیت ملازم طبقہ میں بھی مایوسی چھائی ہوئی ہے انہوں نے کہاہے کہ آنے والا دور وفاق اور تمام صوبوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا انشااللہ حکومت بنا کرملک کی معیشیت سمیت عام عوام کے روزگار روٹی کپڑہ مکان کے لییاہم کردار ادا کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم سرپرائز ہے جو بہت جلد سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری تمام سیاسی پارٹیوں کو دینگے جو ملک کا مستقبل بدل دے گا بلوچستان کے اہم شخصیات کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت بھی یوم تاسیسں میں متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے