گورنربلوچستان کل چمن کا دورہ کرینگے،جاری دھرنے کے رہنماؤں اور تاجروں سے مذاکرات کرینگے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سیکرٹریٹ کوئٹہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ 29 نومبر کو بدھ کے دن چمن شہر جائیں گے جہاں وہ چمن شہر میں کئی ہفتوں سے جاری دھرنے کے رہنماوں اور تاجروں سے مذاکرات کریں گے. درپیش مشکلات اور مطالبات کو غور سے سننے کے بعد معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی