کوہستان میں جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) کوہستان میں مبینہ طور پر جرگے کے ایما پر لڑکی کے قتل کے واقعے پر نگراں وزیر اعلیٰ سید ارشد حسین شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سے رابطہ کیا اور واقعے کی فوری انکوائری کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے بھی رابطہ کیا اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلی ارشد حسین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون اور انصاف کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، مقتولہ لڑکی کی ساتھی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے