کوئٹہ، شہری پر تشدد کرنے والے بروری تھانے کے 3 پولیس اہلکار معطل
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) شہری پر تشدد کرنے والے بروری تھانے کے 3 پولیس اہلکار معطلبروری روڈ پر پولیس اہلکاروں نے نجی سکول کے چوکیدار کوشدید تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کردیا، بروری روڈ کے علاقے بدل خان اسٹریٹ کا رہائشی قدیر احمد، جان محمد روڈ پر واقع نجی سکول کا چوکیدار ہے، چوکیدار کونائٹ ڈیوٹی ختم کرکے گزشتہ شب پیدل گھر جاتے ہوئےبدل خان اسٹریٹ کے قریب پولیس کی گشتی گاڑی نے روکاتلاشی لینے پر کچھ نہ ملا تواور اسے گاڑی میں بیٹھا کرکلاشکوف کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا، متاثرہ شخص نے ایس پی صدر ڈویژن محمد آصف یوسف زئی سے رابطہ کر کے واقعے سے آگاہ کیا، ایس پی صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود بروری تھانے کے تین اہلکاروں کانسٹیبل غلام علی کانسٹیبل محمد آصف اور محمد عمران کو معطل کردیا ایس ایچ او بروری نصیر احمد نوتکانی نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاجبکہ ایس پی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کر دی ہے۔