پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کو مکمل فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی سیکورٹی کے حوالے سے پیر کو یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری،پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی،سابق وفاقی وزیر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ،سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی،طاہر محمود خان سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 30نومبر کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کی سیکورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوراجلاس میں جلسے کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کو مکمل فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور سیکورٹی کے حوالے سے دونوں جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے