پروفیسرآغا زاہد پر ہونے والے حملے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی پی ایل اے پروگریسیو پینل کے قائد پروفیسر آغا زاہد پر ہونے والے حملے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب میں بی پی ایل اے پروگریسیو پینل کیجانب سے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے میں بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروگریسو پینل کے رہنماؤں نے کہا، کہ اس مبینہ حملے میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز بلوچ نہ صرف یہ کہ ملوث ہیں، بلکہ ان کی موجودگی میں پروفیسر آغا زاہد کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔پروفیسر آغاز زاہد پر ہونے والی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروگریسو پینل کے رہنماؤں نے کہا کہ پروفیسر آغا زاہد کا گناہ یہ تھا، کہ اُنہوں نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں کرپشن کا پردہ پاش کیا۔ جس کی پاداش میں بورڈ کے چیئرمین نے پروفیسر آغاز زاہد کو دھمکیاں بھی دی تھیں، اور آج انہوں نے ان دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے پروفیسر آغاز زاہد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پروفیسر آغاز زاہد ابھی سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں۔ ریڈ ورکرز فرنٹ بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروگریسو پینل کہ رہنما پروفیسر اغاز زاہد پر ہونے والی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس ضمن میں پروفیسر آغاز زاہد کے ساتھ اور ان کے پورے پینل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اور ان کے مطالبات کی حمایت کیساتھ ساتھ حکام بالا سے مطالبات پر فی الفور عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے