پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ متوازن اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، محمد عبدالقادر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ سال 2024 میں بھارت میں عام انتخابات منعقد ہونگے اس وقت تک پاکستان میں انتخابات مکمل ہو چکے ہوں گے بلکہ عین ممکن ہے پاکستان میں ننی کابینہ کی تشکیل ہو چکی ہو نریندر مودی ایک شدت پسند سیاستدان کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں انکی نفرت کا شکار بھارت میں رہنے والی ہندوؤں کے علاوہ تمام اقوام ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ مسلمانوں سے مودی کو خاص پرخاش ہے انہیں الیکشن میں جانا ہو تو وہ سب سے پہلے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگتے ہیں پاکستان کے خلاف سرحد پار سے فائرنگ کا آغاز کر دیا جاتا ہے بھارت کے حکمرانوں نے بھارتی عوام میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کے خلاف نفرت کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اب انتخابات سے قبل وہ مسلمان اور پاکستان کارڈ کو بطور حکمت عملی استعمال کرتے ہیں اسی لئے بھارت نے کئی ہفتوں سے پاک بھارت سرحد کو گرم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ متوازن اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے لیکن بھارتی سیاستدان پاکستان دشمنی کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے بھارتیوں کے جذبات کو مشتعل کرتے ہیں تاکہ وہ انتخابات میں انکا پاکستان اور مسلمان دشمن ووٹ حاصل کر سکیں مودی نے جب گجرات میں کامیابی حاصل کی تھی تو اس سے پہلے انہوں نے مسلمانوں کے خلاف بربریت کا مظاہرہ کیا تھا اسکے بعد سے اب تک وہ ہر الیکشن میں اسی بربریت کو بطور کارڈ استعمال کرتے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ ریاست پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے ایک واضح اصولی موقف ہے پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے انکی جدوجہد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن کشمیر کے نام پر بھارتی حکمران پاکستان کے خلاف ہتھیار کا استعمال کرنے لگتے ہیں انتخابات سے قبل بھارتی شدت پسند حکمران پاکستان کے اندر امن و امان کی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں پاک بھارت سرحد کو پہلے ہی بھارت نے گرم کر رکھا ہے مودی انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان کے خلاف بھارتیوں میں نفرت بڑھا تے ہو ئے نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے