نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس شاہد بلال نےایڈووکیٹ محمد مقسط کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ آئین میں ایسانہیں ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری محض 90 دن کے لیے ہے، اگر ملک کا ایگزیکٹو نہیں ہوگا تو ملک چلے گا کیسے؟۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کی تقرری 90 روز کی مدت 15 نومبر کو مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی ہے، لہٰذا آئینی طور پر وہ نگراں وزیراعظم نہیں رہے۔درخواست کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن نے توسیع نہیں کی، عدالت نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے