قمبر دشتی کی زیر صدارت مکران سرکل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی کی زیر صدارت مکران سرکل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر بلڈنگ خضدار زون فیض محسن چیف انجینئر روڈ خضدار زون اقبال کاسی کے علاؤہ مکران ڈویژن کے انجینئر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس میں مکران ڈویژن کے انجینئر آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اسکے علاؤہ بلیدہ تا بالکتر پروجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے بھی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو تفصیل سے بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا کہ تمام آفیسران زیر تعمیر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں انہوں نے ہدایات دیں کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر جو بھی ٹھیکیدار کام نہیں کر رہے یا کسی بھی وجہ سےکام روک دیا ہے انھیں فوراً نوٹس جاری کریں اگر نوٹسز کے بعد بھی کام شروع نا کریں تو ان ٹھیکیداروں کے خلاف بلیک لسٹنگ کی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ قابل قبول نہیں ہوگی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جو اسکیمات اس سال مکمل ہوں گی اس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں فنڈز کی فراہمی و دیگر اہم مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل کے بعد عوام براہ راست مستفید ہوگی ترقیاتی عمل کی جانچ پڑتال کے لیے آفسیران فیلڈ پر کام کریں اگر کام میں کوتاہی برتی گئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی پی سی ون کے مطابق کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں تمام انجنیئرز اپنی مہارت کے تمام جوہر ترقیاتی اسکیمات کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے استعمال کریں تاکہ منصوبے درست سمت سے ہو کر پایہ تکمیل تک پہنچیں صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ ایڈوانس ادائیگی ہرگز نہ کی جائے ترقیاتی عمل میں جو چیلنجز درپیش آرہے ہیں ان کا بہتر انداز میں تدارک کیا جائے ۔