صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد اوراس ضمن میں الیکشن کمیشن کی معاونت ہماری اوالین ترجیح ہے، نگران مشیر دانش لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران مشیر برائے اریگیشن میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ نگران حکومت بلوچستان صوبے کی عوام کا صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر دیرینہ مطالبے حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ترقی پسند، غریب پرور اور عمدہ انسان ہیں ان کی بھرپور کوشش ہے کہ اس مختصر مدت میں عوام کے امنگوں پر پورا اترے اس لیے وہ عوام کی خدمت، فلاح وبہبود کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں. نگران صوبائی مشیر میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ نگران کابینہ وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں عوام الناس کی بنیادی مسائل صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر اسی نوع کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں. انہوں نے کہاکہ نگران کابینہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی کی قیادت میں صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد اوراس ضمن میں الیکشن کمیشن کی معاونت ہماری اوالین ترجیح ہے اور کابینہ کے ممبران عوام الناس کی خدمت اور فلاح وبہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں. میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ نگران کابینہ کو عوام الناس کے تمام مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور وہ ان کے مسائل کا احساس رکھتا ہے.نگران حکومت تمام مسائل جو صحت عامہ، تعلیم اور روزگار سے متعلق ہے ان کے حل کرنے میں کوئی دیر نہیں کرے گی اور تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں. مشیر ایریگیشن نے اس بات کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کا مجھ پر اعتماد ہے اور میرا انتھک کوشش ہے کہ عوام کی خوابوں کو عملی جامع پہنا سکوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے