سید ناصر حسین شاہ، سید ذولفقار علی شا کی حاجی علی مدد جتک سے ملاقات، پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں کے متعلق تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ،سابق رکن سندھ اسمبلی سید ذولفقار علی شاہ،نگراں صوبائی وزیر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک سے ملاقات کی۔ پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ،سابق رکن سندھ اسمبلی سید ذولفقار علی شاہ،نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے جتک ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک سے ملاقات کی، ملاقات میں 30 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں کے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے حاجی علی مدد جتک کے ہمراہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی 56 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں کے حوالے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اول حاجی میر ریاض احمد شاہوانی میر فرید رئیسانی حاجی لعل محمد جتک ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی یوسف بنگلزئی میر انور مینگل میر حبیب اللہ شاہوانی میر سلام رئیسانی چوہدری شان سلامت ماسٹر علی احمد شاہوانی حاجی وقار جتک وڈیرہ بشیر شاہوانی جاوید جتک ابرار جتک و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے