جمعیت علماء اسلام آنے والے الیکشن میں اپنے نظریاتی اور سیاسی مقاصد کو سامنے رکھ کر عوام کے پاس جائے گی،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ میں جماعتی پروگراموں اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپنی سیاسی نظریات کے مطابق اسلامی اصولوں اور اسلامی تاریخ کے تسلسل میں ملکی اور بین الاقوامی طور وہ فیصلے کئے جو امت کے وسیع تر مفاد میں تھے حالات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے تمام فیصلوں کو خواہ وہ بین الاقوامی نوعیت کے تھے یا ملکی سطح کے تھے وہ حالات نے صحیح اور درست ثابت کئے آج مختلف جلسوں میں جمعیت علماء اسلام کے مخالف سیاسی قوتیں عوام میں اپنی گرتی ہوئی ساک کو بچانے کیلئے جمعیت علماء اسلام کے فیصلوں پر جو تنقید کررہی ہے یہ اصل میں اپنی ناکام پالیسیوں کی رونا رو رہے ہیں جمعیت علماء اسلام ایک دینی سیاسی جماعت ہے جمعیت علماء اسلام وقت اور حالات کے مطابق اپنے فیصلے کرتی ہے یقیناً فیصلوں کے نتیجے میں مشکلات اور مسائل بھی پیش آتے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام نے اسلام کے اعلیٰ اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی سیاسی نقصانات برداشت کئے لیکن ملک اور اسلام کی وسیع تر مفاد میں وہ فیصلے کئے جو قوم ملک اور صوبے کے مفاد میں تھے لہٰذا کوئی ہمیں یہ نہ سمجھائے کہ اپ کے وہ فیصلے غلط ہے یا یہ فیصلے صحیح ہے ہم غلط اور صحیح میں بھر پور تمیز کرسکتے ہیں لوگ اپنے گریبانوں میں جانکے کہ وہ خود ہر دور میں ان لکیروں کے پیھٹے چلے آئے ہیں جو مغرب اور ان کے الا کاروں کے سہولت یا مفاد میں تھے جمعیت علماء اسلام آنے والے الیکشن میں اپنے نظریاتی اور سیاسی مقاصد کو سامنے رکھ کر عوام کے پاس جائے گی جمعیت علماء اسلام نے اسمبلیوں کے اندر اور اسمبلیوں کے باہر صوبے کی مفادات کے حوالے سے صوبے کے ترقی کے حوالے سے جو کردار ادا کیاہے اس پر تاریخ گواہ ہے۔