پارٹی مخالفین بے بنیاد پروپیگنڈا کرکے نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، نواب ثناء اللہ خان زہری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے بلوچستان کے عوام کی دلی خواہش پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق آصف علی زرداری اور دیگر مرکزی قائدین بھی یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام میں شرکت کرینگے اور ملک بھی انتخابی مہم کے آغاز کے ساتھ ساتھ مخالف جماعتوں کے چھکے چڑائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اتوار کے روز چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، سردار سربلند جوگیزئی، نواب محمد خان شاہوانی، لالہ یوسف خلجی، سردار نور احمد بنگلزئی، نوابزادہ شادین خان شاہوانی اور دیگر کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقات کی، ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خواہش اور پارٹی کارکنوں کے اصرار تھا کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ ہونیوالے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونیوالے جلسہ عام میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ سابق صدر آصف زرداری اور دیگر قائدین بھی کوئٹہ جلسہ عام میں شرکت کریں اور یہ بلوچستان کے عوام کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 30 نومبر کو کوئٹہ میں ہونیوالے جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور بلوچستان کے عوام کیلئے اہم اعلانات کرینگے اور اپنے قائدین کے اعلانات پر عملدرآمد پیپلزپارٹی کے منتخب ہونیوالے نمائندے کرینگے جس طرح ماضی میں اٹھارہویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ، بلوچستان پیکج اور دیگر منصوبے شامل ہیں جنھیں پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں عملی جامہ پہنایا گیا انھوں نے کہا کہ پارٹی مخالفین بے بنیاد پروپیگنڈا کرکے نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن یوم تاسیس کے جلسے سے دونوں رہنماؤں کا مشترکہ خطاب ناراض اور اختلافات کی باتیں کرنیوالے مخالفین اور بے پنیاد پروپیگنڈا کرنیوالوں کیلئے واضح جواب ہوگا انھوں نے کہا کہ یوم تاسیس کی مناسب سے منعقد ہونیوالے جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں اور تمام کارکنوں کو یوم تاسیس کے موقع پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چایئے 30 نومبر کے جلسے میں قوی امید ہے کی 40 ہزار سے زائد کارکنان جلسہ میں شرکت کرینگے کیونکہ بلوچستان میں موسم سرما اور اسکولوں کے چھٹیوں کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں کے شہری پنجاب اور سندھ کے دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں اس کے باوجود کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں 40 ہزار کے قریب کارکنوں کو اکھٹا کرینگے جہاں شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی سیاسی جانشین بلاول بھٹو زرداری اور اپنے محبوب قائد سابق صدر آصف علی زرداری کا خطاب سنیں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور بلوچستان کے شہری ان کا والہانہ استقبال کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے