مسلم لیگ مکران بھر سے انتخابی عمل کا حصہ بنے گی تمام حلقوں سے اپنا امیدوار کھڑا کرینگے، اشرف ساگر
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر نے کہا ہے مسلم لیگ مکران بھر سے انتخابی عمل کا حصہ بنے گی تمام حلقوں سے اپنا امیدوار کھڑا کرینگے خصوصا پنجگور کی دونشستوں سے مسلم لیگ کے امیدوار میدان میں اتریں گے اور کیچ پنجگور کی قومی اسمبلی کی نشست پر بھی مسلم لیگ کا امیدوار الیکشن لڑے گا عوام مسلم لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں مسلم لیگ ایک قومی جماعت ہے اس میں وہ اہلیت ہے کہ وہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرکے اسے ترقی دے علاقائی پارٹیاں اصل مسائل کی جڑ ہیں انکی بساط محدود ہے جب یہ منتخب ہوکر اسمبلیوں میں جاتے ہیں تو انکی اپنی نظریں بڑے پارٹیوں پر مرکوز رہتی ہیں کہ وہ انکی مدد کریں انہیں فنڈز اور مراعات دیں عوام کے مسائل حل کرنا انکی بس سے باہر ہے عوام سرآب کے پھیچے مذید اپنا وقت برباد نہ کریں علاقائی پارٹیاں بلا شرکت غیر کے 30 سالوں سے مکران پر مسلط ہیں یہ مکران کا ایک بھی مسلہ حل نہیں کراسکے ہیں الٹا عوام کو پسماندہ بناکر بے یارومدد گار چھوڑ گئے ہیں انکی ہمدریاں صرف اور صرف ووٹ کی حد تک ہیں اب بلوچستان کے مسلے مسائل قومی پارٹیاں لیکر احتجاج کررہے ہیں یہ دور بیٹھ کر صرف نظارہ کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو عوام نے اسمبلیوں میں پہنچا کر خدمت کا موقع دیا تو پنجگور سمیت مکران کو ایک خوشحال علاقہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے بارڈر پرعوام کو آزادانہ کاروبار کے مواقعے دلائیں گے اور تمام چیک پوسٹوں سے بھتہ خوری کی ناسور کو جڑ سے ختم کرکے لوٹ مار کا سلسلہ ختم کرائیں گے مسلم لیگ ن ملک کی خالق جماعت ہے بلوچستان نے جب بھی ترقی کی ہے وہ میاں نوازشریف کے ادوار میں کی ہے سی پیک روڑ گوادر پورٹ یہ سب میاں نوازشریف کے ویژن کی بدولت ممکن ہوئے مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے میں مخلص ہیں اور وہ تمام صوبوں کو ساتھ لیکر ترقی کے خواہاں ہیں عوام اب مفلس اور دوسروں کے در پر اقتدار کے لیے کشکول اٹھانے والوں سے جان چھڑائیں یہ خود سیاسی بھیکاری ہیں عوام کے مسائل کیسے حل کرسکتے ہیں عوام اگر اب بھی ان علاقائی جماعتوں کے بھکاوے میں اکر اپنا قیمیتی ووٹ ضائع کرے گی تو بڑی بدقمستی ہوگی کیونکہ اس شعوری دور میں اگر کوئی حقائق سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی غلط فیصلہ کرے گا تو اس سے مذید پسماندگی آئے گا اور معاشرتی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا رہے گا اور یہ تجربہ ہمارے سامنے ہے مکران کے عوام مسائل اور مشکلات بڑھی ہیں مگر ان کے لیے کوئی آسراتی دکھائی نہیں دیتا عوام اس مرتبہ شعوری فیصلہ کرکے مسلم لیگ ن کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں جو انکے کھوئے ہوئے خوابوں کی تعبیر کرے گا۔