خانپور، نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دو روز گزرنے کے باوجود نکالی نہ جاسکی

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) خانپور کے مقام پر نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دو روز گزرنے کے باوجود نکالی نہ جاسکی، لاش کو تلاش کرنے والے مقامی غوطہ خور بھی نڈھال ہوگئے، انتظامی سطح پر ریسکیو شروع نہ کرنے پر لواحقین اور شہریوں نے شدید افسوس اور برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پولیس تھانہ کیٹل فارم کی حدود خانپور کے مقام پر 26 سالہ نوجوان کریم بخش نہر میں ڈوب گیا تھا، مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کریم بخش اپنے والد کے ہمراہ نہر کی پل پر بیٹھ کر مچھلی کا شکار کر رہا تھا کہ اچانک پل منہدم ہونے سے نوجوان نہر میں ڈوب گیا، والد اور دیگر افراد نے مقامی خوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی تلاش شروع کر دی تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود نوجوان کو نکالا نہ جاسکا تو اطلاع اوستہ محمد انتظامیہ کو دی گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو عمل شروع نہ کرنے کے بعد لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی لاش تلاش کرنے کا عمل جاری رکھا جسے دو روز گزر گئے مگر لاش نہ مل سکی، لواحقین اور مقامی غوطہ خوروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لاش پل کے ملبے تلے دب گیا ہوگا انتظامیہ ایکسیویٹر مشین کے ذیعے ملبہ ہٹا کر لاش نکالنے میں مدد کرے مگر انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع نہ کرنے پر لواحقین اور مقامی افراد نے شدید افسوس اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے