بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی مداخلت سے تعلیمی ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے، حبیب الرحمان مردانزئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی بیان میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی تعلیمی اداروں میں مداخلت کو تعلیمی ماحول کی خرابی سے تعبیر کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر صحبت پور تو استاد دشمنی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اس طرح RTSM کی من مانیوں اور غلط رپورٹنگ سے اساتذہ کرام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان نہ تو اپنے اساتذہ کرام کو کسی کے رحم و کرم پر چھوڑ سکتی ہے اور نہ ہی کسی کو تعلیمی ماحول تباہ کرنے کی اجازت دے گی کیونکہ غریب اور پسماندہ طبقے کے بچوں کے لیے سرکاری سکول ہی واحد امید کی کرن ہیں محکمہ ہذا میں ان عوامل کی روک تھام اورآئندہ کا سخت لائحہ عمل کے لئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس 28 نومبر 2023 بروز منگل شام تین بجے مرکزی ہیڈ افس میں طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے