گوادراورمضافات میں شدید بارش

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر اور مضافات میں شدید بارش،پسنی میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کا پانی پسنی کے رہائشی گھروں میں داخل ہوگئی،چاردیواریاں منہدم ہوگئیں بجلی کے کھمبے بھی زمین بوس ہوگئے پسنی میں کوئی بھی انتظامی افسر موجود نہیں ہے تفصیلات کے مطابق ہفتے کی روز گوادر اور اسکے مضافات میں شدید قسم کی بارشیں ہوئی ہیں گوادر شہر،جیونی کلانچ اور پسنی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے محکمہ موسمایات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پسنی میں 81 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پسنی میں بارش اور ژالہ باری سے شہری زندگی شدید متاثر رہی ہے بارش کا پانی مین بازار کے اندر دوکانوں اور رہائشی گھروں میں بھی داخل ہوگئی،پسنی کے وارڈنمبر 3 میں اقلیتی برادری کے گھر کی چاردیواری منہدم جبکہ بجلی کے کمبے گرنے کی وجہ سے شہر میں بجلی کا بحران بھی پیدا ہوگیا۔جس سے شہری متاثر ہوگئے دوسری جانب انتظامی افسران بھی لاپتہ رہے ہیں ہفتہ کی صبع شروع ہونے والی بارش نے پسنی کی گلیوں کو پانی سے بھر دیا،گرج کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ تیز ہوا نے بھی بارش کے ساتھ مل کر شہریوں کو پریشان کردیا۔ڈیڑھ گھنٹے سے زائد برسنے والی بارش کا پانی شہری آبادی میں رہائشی گھروں کے اندر داخل ہوگئی محکمہ موسمیات کے مطابق پسنی میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی بارش نے پسنی کے علاقے قلی ہلک میں رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ پسنی میں بارش سے ہونے والی نقصانات کا اندازہ لگانے یا کہ شہریوں کی داد رسی کے لیے کوئی بھی انتظامی افسر موجود نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے