کوئٹہ میں مجموعی طور پر 55 تندوروں پرچھاپے،کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8 نان بائی گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ)ر(سعد بن اسد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8 نان بائی کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان پر جرمانے بھی کردیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 55 تندوروں پہ چھاپے مارے گئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، روٹی کا وزن کم ہونے پر نانبائیوں کی گرفتاریوں کے علاوہ جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 55 تندوروں پہ چھاپے مارے گئے، اس دوران 8 تندور کو سیل کیا گیاڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ شہر میں کم وزن روٹی کی کھلے عام فروخت پر عوامی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے