کوئٹہ میں ایسا جلسہ کریں گے پنجاب کے لوگوں کی آنکھیں کھل جائیں گی،جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ موسم سرد ہونے کے باوجود ہم نے جلسہ کرنے کا چیلنج قبول کیا، کوئٹہ میں ایسا جلسہ کریں گے کہ پنجاب کے لوگوں کی آنکھیں کھل جائیں گی۔

کوئٹہ میں نواب ثنا اللّٰہ زہری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبائی قیادت نے مرکزی قیادت کو کوئٹہ میں یوم تاسیس منانے پر قائل کیا۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کا عظیم کارنامہ ہے۔ ساتواں این ایف سی ایوارڈ آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے۔

اس موقع پر پی پی رہنما نواب ثنا اللّٰہ زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) نے پاور شو نہیں کیا، صرف الیکٹیبل شامل ہوئے۔نواب ثنا اللّٰہ زہری نے کہا کہ ہمارے جلسے میں بھی کئی لوگ پارٹی میں شامل ہوں گے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی بھی انتخابات کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے