ڈسٹرکٹس کی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں، عبداللہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹس کی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے چیلنجز کے باوجود یونیسیف کے تعاون سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے کوششیں کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یونیسیف کے سال 2023 کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں یونیسیف بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر امیری، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکثر فاروق ہوت، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری،صوبائی کواڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر کمالان گچکی، صوبائی کواڈنیٹر نیوٹریشن ڈاکٹر نعیم زرکون، صوبائی کواڈنیٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ، صوبائی کواڈنیٹر ایڈز پروگرام ڈاکٹر میر خالد قمبرانی، صوبایی کواڈنیٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر گل سبین غوریزئی، صوبائی کواڈنیٹر ویکٹر بورن ڈیزیز ڈاکٹر عامر رئیسانی، ہیلتھ اسپشلسٹ یونیسیف ڈاکٹر عامر اکرم علیزئی، ڈائریکٹر انٹیگریٹٹ ایمرجسی رسپانس یونٹ ڈاکٹر فہیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر ظفر خوستی، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی اور اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت شوکت زہری موجود تھے یونیسیف کے ڈاکٹر امیری نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ اور سال 2024 کے لیے روڈمیپ پیشں کیاایک سال کے دوران یونیسیف نے محکمہ صحت بلوچستان کے مختلف ورٹیکلز پروگرامز نیوٹریشن، ای پی آئی اور ایم این سی ایچ کو سپورٹ کیامحکمہ صحت بلوچستان میں صحت کے نظام کی مضبوطی کے لیے یونیسیف ورٹیکلز پروگرام، ہیلتھ فیسیلٹیز کو طبی سہولیات کی فراہمی میں ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان یونیسیف کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی پر تعاون کے لیے شکر گزار ہیں،سال 2023 کے دوران نئے چیلنجز کا سامنا رہا، روایتی طبی سروسز سے ہٹ کر از سر نو حکمت عملی مرتب کی گئی اور محکمہ صحت بلوچستان نے نے مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی بنائی۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹس کی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیہات میں شامل ہیں صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے چیلنجز کے باوجود یونیسیف کے تعاون سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طبی سہولیات کے معیار اور دائرہ کار کو عام آدمی کی دسترس تک لانے کے لیے مربوط کوششیں جاری ہیں،بلوچستان میں صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں غیر سرکاری اداروں کی معاونت قابل ستائش ہے بہتر اقدامات کو خوش آمدید کہیں گے۔ سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے محکمہ صحت بلوچستان کو اپنی ترجیحات پر سرفہرست رکھنے پر یونیسف کے ڈاکٹر محمد امیری کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے