نواز شریف ہی ملک وقوم کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث کچھ لوگوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے جومنفی پروپیگنڈہ کرکے مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت کم کرناچاہتے ہیں مگر انہیں ناکامی و مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایک بارپھر پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہونے جا رہاہے تو مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں لیکن عوام جان چکے ہیں کہ سابق وزیراعظم ہی ملک وقوم کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پارٹی کے دفتر میں ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں اورکارکنوں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اپنے دور اقتدار میں ملک سے دہشتگردی،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ کیا اور پورے پاکستان میں موٹروے،سڑکوں کے جال بچھائے،سی پیک سمیت بڑے میگا پرجیکٹس سابق وزیراعظم کے مرہون منت ہیں جس سے ملک میں ترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغاز ہوا لیکن ملک دشمن عناصرنے ایک سازش کے تحت پارٹی قائدمیاں محمدنوازشریف کو نااہل کرکے ترقی کے سفر کو روک دیا انشاء اللہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھرمیں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اقتدارمیں آئے گی اور ترقی کے رکے ہوئے سفر کودوبارہ شروع کریگی انشاء اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے