مسلم لیگ ن ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، سردار یعقوب ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ء سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے بڑی سیاسی قوت ھے جو ایک واضح منشور رکھتی ھے آنے والے انتخابات میں پارٹی نے ملک بھر سے متوقع امیدواروں سے درخواستیں وصول کر لی ہیں اور پارلیمانی بورڈ جلد انکو حتمی شکل دیگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے تین ادوار کے وزارت عظمیٰ کی شاندار کار کردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینگے اس سلسلے میں جلد عوام کو روڈ میپ دینگے ہماری جماعت کسی کے اشاروں پر نہیں چلتی اور نہ ہی ہم کوئی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئینگے ہماری اپنی ایک شاندار ماضی اور کارکردگی ہے جس پر الیکشن میں عوام ہمیں خوشی سے ووٹ دیکر منتخب کریگی ہم گالی گلوچ اور طنزیہ طرز سیاست کے قائل نہیں شایستگی کردار اور اخلاق کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے خاتمہ کے بغیر ہم ترقی وخوشحال نہیں ہوسکتے یہ کمال نوزشریف میں موجود ہے کہ وہ ملک کو غربت پسماندگی اور جہالت سے نکال سکتے ہیں یہ گر کسی اور سیاستدان میں نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں فلسطین اور کشمیر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ہم دنیا اور اقوام متحدہ پر واضح کرتے ہیں کہ فلسطین کوالگ ریاست بنایاجائے اور کشمیر کو حق خودارادیت دی جائے تب دنیا محفوظ ہوسکتی ہے بصورت دیگر پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں عنقریب اجائے گی انہوں نے کہا کہ عزرایل جرمنی کیہٹلر کے ہاتھوں قتل عام کی سزا فلسطین کے بچوں خواتین اور دیگر مظلوم عوام سے لے رہا ہے جسکی کسی صورت اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ پی پی میں وزارت عظمی پر اختلاف موجود ہے اصف علی زرداری نے کہا کہ اگلا وزیر اعظم بلاول ہوگا خورشید شاہ کہتے ہیں یہ صرف ایک بیان ہے فیصلہ سی ای سی ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان قبا?لی صوبہ ہے یہاں ووٹ سیاسی بنیاد پر کم اور قبا?لی و علاقا? بنیاد پر زیادہ پڑتا ہے بلوچستان کو این ایف سی میں جتنے فنڈز ملتے ہیں وہ عوام کے فلاح وبہبودپر لگنے کے بجائے کرپشن کے نظر ہو جاتے ہیں جس سے پسماندگی بھی زیادہ ہے لوگ پانی صحت تعلیم بجلی گیس اور سڑکوں سے محروم ہیں اگر یہ فنڈز قیام پاکستان سے ابتک صوبے کی ترقی پرخرچ ہوتے تو بلوچستان بہت اگے نکل جاتا 8 فروری کے الیکشن میں عوام سوچ سمجھ کر اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرکے اہل افراد کو منتخب کریں۔