مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی رہنماء میڈم فاطمہ خان کی ایاز صادق سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی رہنماء میڈم فاطمہ خان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں سابق اسپیکر ایاز صادق سے بلوچستان کے موجودہ سیاسی صورت حال پر ملاقات کررہے ہے میڈم فاطمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم میان محمد نواز شریف ، سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف ، چیف آرگنائزر مریم نواز شریف ، صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی مخلصانہ قیادت میں بلوچستان بھر میں تیزی فعال ہورہی ہے اور انشاءاللہ آنے دور بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ ن کے کامیابی کا سورج لیکر طلوع ہوگا۔ آخر میں سابق اسپیکر محمد ایاز صادق نے میڈم فاطمہ خان کی مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ آمد پر شکریہ ادا کیا اور کوئٹہ میں ہزاروں خواتین مرد کے ہمراہ گرینڈ کامیاب شمولیتی پروگرام پر مبارکبادی ۔ اور کہا کہ انشاءاللہ مسلم لیگ ن پاکستان بھر میں کلین سوئپ کرکے کامیابی حاصل کرے گا۔ اور انشاءاللہ بلوچستان کے مظلوم محکوم عوام کی احساس محرومی کو دور کرےگا۔