لوئر کرم،مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

کرم(ڈیلی گرین گوادر) لوئر کرم کے نواحی علاقے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ لوئر کرم کے گاؤں میں پہاڑ پر بچے کھیل رہے تھے ان کی نظر مارٹر گولے پر پڑے جس پر بچوں نے پتھر برسائے جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

مارٹر گولے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہوئے اور پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 11 سال ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض بچوں کی حالت تشویش ناک جنہیں ضرورت پڑنے پر پشاور منتقل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے