بی این پی کے قائد سردار اخترجان نے ہمیشہ بلوچستان کے اجتماعی مسلوں کو اپنی سیاسی ترجیحات کا حصہ بنایا ہے،ایڈوکیٹ ساجد ترین

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ایڈوکیٹ ساجد ترین نے کہا ہے کہ بی این پی قربانیوں کا تسلسل ہے ہمارے قائدین نے مشکل حالات کا مقابلہ کرکے ہمیشہ بلوچستان کے مفادات کو مقدم رکھا لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا بلوچستان کے دیگر مسائل ہوں ان پر بی این پی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہر جگہ ہر فورم میں ان مسائل کو اٹھاتے آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی پنجگور کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ورکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکر کانفرنس میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعے پر بی این پی کے مرکزی اور ضلعی قائدین واجہ جہانزیب بلوچ ڈاکٹر قدوس بلوچ میر نزیراحمد حاجی زاہد حسین حاجی عبدالغفار شمبے زئی قدیراحمد میڈم مہرالنساء بلوچ خدیجہ بلوچ اور دیگر موجود تھے ورکر کانفرنس کے دوران پارٹی کارکنوں نے مرکزی قائدین سے سوالات کیئے اور پارٹی کو مذید فعال بنانے اور موجود حامیوں کو دورکرانے کے لئے اپنی آرا اور تجاویز بھی پیش کئے پارٹی کے قائمقام صدر اور دیگر مرکزی زمہ داروں نے کارکنوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا شائستگی کے ساتھ جوابات دیئے ایڈوکیٹ ساجد ترین نے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوال ہمیشہ زندہ قومیں اٹھاتی ہیں جس معاشرے میں سوال اٹھانے کا تصور نہیں ہوتا وہ معاشرہ کھبی بھی آگے نہیں بڑھتا سیاسی ورکروں کے لیے تنظیم کا ہونا لازمی ہے اسکے بغیر طاقت ور اور بالادست قوتوں سے حقوق حاصل کرنا ممکن نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ پنجگور اور دیگر علاقوں کے دورے کا جو شیڈول ہے اسکا مقصد ورکروں کو سننا اور پارٹی میں موجود حامیوں اور مذید فعالیت کے لیے انکی مشاورت اور آرا معلوم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حیراتوں سے پنجگور یا کسی دوسرے ضلع میں چھوٹے چھوٹے کام ہوئے ہیں یہ کسی پر احسان نہیں ہے یہ نمائندوں کی زمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ اپنے ووٹرز کو سہولت پہنچائیں انہوں نے کہا کہ بی این پی کی ایک تاریخی پس منظر ہے یہ ہمارے قائدین کی قربانیوں کا تسلسل ہے سردار عطاء اللہ مینگل نے اس درخت کی آبیاری کرکے اسے بعد میں سردار اخترجان مینگل کے حوالے کیا جس کے سائے تلے ہم اکھٹا ہوکر نہ صرف دھوپ کی تپش سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنے غضب شدہ حقوق بھی اسی فلیٹ فارم سے حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حقوق حاصل کرنے کے لیے ہمیں منعظم ہوکر جہدوجہد کرنے کی ضرورت ہے گھر بھیٹے ہمیں کوئی آسانی سے حقوق نہیں دے گا طاقت ور بننے کے لیے گھر کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا اور اس اہمیت سے آشنا ہوئے بغیر منعظم نا ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور نہ معظم ہوسکتے اور نہ ہی اپنے حقوق حاصل کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کے قائد سردار اخترجان نے ہمیشہ بلوچستان کے اجتماعی مسلوں کو اپنی سیاسی ترجیحات کا حصہ بنایا ہے لاپتہ افراد جو بلوچستان کا سب سے بڑا مسلہ ہے اس پر بی این پی نے جو جہدوجہد کی ہے وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کے خلاف بلوچستان کے ہر جاگنا ہے چائے وہ فرد بزرگ ہے جوان ہے یا خاتوں سب کی زمہ داری ہے کہ وہ بی این پی کا ساتھ دیں اور سردار اخترجان مینگل کے ہاتھ مظبوط کریں انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لیے جس طرح بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل نے آواز اٹھاکر انکا مقدمہ لڑا ہے وہ قابل رشک ہے لیڈر ہمیشہ قوم کے اجتماعی مسلوں پر قربانیاں دیتا ہے سردار اخترجان اور اسکے بزرگوں نے قوم کی اجتماعی خوشحالی کو لیکر جہدوجہد کیا ہے اور کررہے ہیں انہوں کوئی بھی ہمیں حقوق طشت میں رکھ کر نہیں دے گا اس کے لیے ہمیں خود جہدوجہد اور محنت کرنا ہوگا خوشحالی کا سفر طے کرنے کے لیے مشکلات بھی سہنے ہونگے تب جاکر ہم آنے والے کل کو خوبصورت اور خوشحال بناسکتے ہیں ایڈوکیٹ ساجد ترین نے بی این پی کے ورکروں کے حوصلہ اور برداشت کی بھی تعریف کیا جو کھٹن اور مشکل حالات میں بھی اپنے قائد کے ساتھ ثابت قدم رہے انہوں نے پارٹی ورکروں پر زوردیا کہ وہ قائد سردار اخترجان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں اور انہیں یہ باور کرائیں کہ بی این پی ہی انکے امنگوں کی ترجمان اور انکے ساحل اور وسائل کی ضامن ہے بی این پی مظبوط ہوگا تو بلوچستان کے وسائل اور ساحل کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرت نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے