بلوچستان کی تعمیر وترقی و خوشحالی وہیں سے شروع کریں گے جہان سے چھوڑا تھا،جام کمال

اوتھل(ڈیلی گر ین گوادر)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان جام میر کمال خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی بلوچستان کی تعمیر وترقی و خوشحالی وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہم نے ادھوری چھوڑی تھی۔مقامی رہنما و کارکنان آئندہ الیکشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان جام میر کمال خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی مقامی رہنما اور کارکنان آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔اورگاوں،گاوں،قریہ قریہ، گھر گھر، جاکر مسلم لیگ کا پیغام پہنچائیں۔ لسبیلہ کے عوام ہمیں عزیز ہیں لسبیلہ کی عوام نے ہمیں ہمیشہ عزت پیار و محبت دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہاشگاہ بیلہ میں جام گروپ کے سینر ضلعی رہنما اقلیتی برادری اوتھل کی معتبر شخصیت ڈاکٹر تولا رام لاسی کی قیادت میں جام گروپ کا ایک وفد ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ کی ترقی و خوشحالی ہمیں عزیز اور مقدم ہے۔عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت پیار و محبت دیا ہے اور کامیاب کرایا ہے۔ ہمارا نصیب العین عوام اور علاقے کی ترقی و خوشحالی ہے وفد میں سابق واس چیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، چیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر معروف قانون دان ایڈووکیٹ عبدالواحد رونجھو، چنہ برادری اوتھل کی معزز شخصیت سابق کونسلر ایم سی اوتھل محمد صدیق چنہ، سابق کونسلر ایم سی اوتھل نوجوان شخصیت پرکاش کمار لاسی، آچرہ قبائل کی نوجوان شخصیت غلام رسول ذکریانی آچرہ، پختون برادری اوتھل کی معزز شخصیت مراد خان وزیر، کونسلر ایم سی اوتھل ثنا اللہ چنہ، حضور بخش چنہ، عبدالکریم آچرہ، کونسلر نبی بخش برہ، کونسلر حبیب اللہ، کونسلر عبدالغنی سومرو، عزیز یوسفزی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر معروف چیرمین میونسپل کمیٹی بیلہ سید شجہان شاہ و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے