بلوچستان کو مشکلات اور پسماندگی سے نکال کر ایک بہترمستقبل دے سکتے ہیں،میراسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور تسپ اورسریقلات سے نیشنل پارٹی اور جے یو آئی ف کے کارکنوں کی بی این پی عوامی میں شمولیت تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی تسپ کے اہم شخصیات میر غلام نبی، سراج احمد، ناصر بابا اور دیگر نے اپنے 152 افراد کے ہمراہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر واجہ میر اسداللہ بلوچ سے ملاقات کرکے بی این پی عوامی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی تسپ سریقلات سے جے یو آئی ف کے محمد اشرف مہراللہ نے بھی جے یو آئی کو چھوڑ کر بی این پی عوامی کے کارواں میں شامل ہوگئے جبکہ قوم پرست پارٹی سے سدیم نذیراحمد نے اپنے 15 ساتھیوں کے ہمراہ اور جے یو آئی ف کے رحمت بلوچ نے اپنے 20 ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شامل ہوگئے تسپ سے اعجاز احمد بھی نیشنل پارٹی کو چھوڑ کر اپنے 80 ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی کا حصہ بن گئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے بی این پی عوامی میں نئے شامل ہونے والے سیاسی شخصیات اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نذدیک سیاست ایک رہنما اصول ہے جس کے تحت ہم اپنے قوم اور صوبے کو مشکلات اور پسماندگی سے نکال کر ایک بہترمستقبل دے سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے کچھ مفاد پرست غیر سنجیدہ سیاسی عناصر نے اس مقدس پیشہ کو کرسی کے حصول تک محدود کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دلائل کے ساتھ اپنے پروگرام کو آگے بڑھایا ہمارا کسی کے ساتھ انتقامی سوچ نہیں ہے انتخابی مہم کے دوران بی این پی عوامی کارکردگی کو لیکر عوام میں جارہی ہے ہمارا پروگرام خالصتا عوام کے اجتماعی مفادات کی ترجمانی کرتا ہے ہم کہتے ہیں کہ پنجگور میں علمی ادارے بنیں میڈیکل کالج زرعی انجنئیرنگ کالج اگر پنجگور میں بن جاتے ہیں تو انکے مجموعی فوائد پنجگور کے عوام کو پہنچیں گے جن کے بچے اعلی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرینگے جب ایک عام گھرانے سے انجنئیرز ڈاکٹر اور پی ایچ ڈیز نکلے گا تو تب ہم سمجھیں گے کہ ہم اپنے سیاسی پروگرام میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ بی این پی عوامی سیاست میں تفریق کا قائل نہیں ہے اور ہم ان لوگوں کا سہارا بنے اور بنیں گے جو معاشرتی ناہمواری وسائل کی عدم دستیابی اور غربت کی وجہ سے تعلیم صحت اور اپنے دیگر بنیادی حقوق سے محروم رہے ہیں میرا خواب ایک پڑھا لکھا بلوچستان اور پنجگور ہے پنجگور میں جو عملی درسگائیں میں بنائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے