بلوچستان معدنیات کے ذخائر سے مالامال ہے، سردار زادہ عمیر جان حسنی

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر معدنیات سردار زادہ میر عمیر جان حسنی نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنیات کے ذخائر سے مالامال ہے۔مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک ایسا صوبہ ہے اللہ پاک نے اسے معدنیات وسائل سے بھر مالا مال کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زرعی پیداوار کو فروغ دینے کی ضرورت ہیں جس سے ہمیں معاشی حوالے سے فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہمیں تعلیم میں محنت کی ضرورت ہے تاکہ ہم اتنی ایجوکیٹڈ اپنے وسائل کا دفاع کرسکیں اللہ پاک نے ہمیں بے شمار وسائل سے نوازہ ہے ہمیں قدر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ عوام کی خدمت کریں اور کوشش کرتے ہیں کہ چاغی کے بے روزگار نوجوانوں کو ریکوڈک منصوبے میں زیادہ ملازمت ملیں اورچاغی کے بعدنوشکی،خاران بلوچستان کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کو حاصل ہے۔انہوں کہا بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انھیں ہنر مند بنانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ریکوڈک منصوبے میں ہمارے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ ہوں انہوں نے کہاکہ پہلے جو ریکوڈک کا مسئلہ حل نہیں ہوسکھا صحیح ڈیل نہیں کیا گیا۔انہوں نے امید ظاہر کی ریکوڈک منصوبے سے چاغی عوام کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور وفاق کو بھی فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے