8فروری کو میدان پاکستان تحریک انصاف ہی ما رے گی،عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی 25کروڑ عوام میں سے 22کروڑ عوام آج بھی چیئر مین عمران خان کی فالوور ہے،چیئر مین عمران خان کوپاکستان کو باوقار قوم متعارف کروانے اورمر دہ معاشرے میں جان ڈالنے کی سزادی جا رہی ہے،مو سی پرندے نے لندن سے آنے کے بعد کوئٹہ میں بھیڑ بکرایاں خرید لیں لیکن کسی نے مو سمی پرندے سے یہ نہیں پوچھاکہ 40سال تک بلو چستان کے لئے کون سے کام کئے ہیں؟، بلو چستان کو پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بنائیں گے، 8فروری کو میدان پاکستان تحریک انصاف ہی ما رے گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو سرداردودا خان شاہوانی،جنرل سیکرٹری کوئٹہ ڈسٹرکٹ عنایت خان کاکڑ،مرکزی رہنماملک فیصل دہوار،ڈسٹرکٹ سینئرنائب صدر ملک لیاقت لہڑی سینئر نائب صدرنظرزدران،لالا سلطان قریش،نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی،عمر اچکزئی اوردیگر کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدرو مرکزی کونسل کے ممبر میر عادل خان ساتکزئی، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کلیم اللہ خراسانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں جہانزیب سمالانی، عزیر بلوچ سمالانی، حاجی صعبت خان، نیشنل پارٹی کے رہنماء عزیز احمد، حاجی قادر شاہوانی کی اپنی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو کو نہ کردہ گناہوں کی سزاد ی جارہی ہے چیئر مین عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کو باوقار قوم متعارف کروانے اورمر دہ معاشرے میں جان ڈالنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں 15000بچوں اور معصوموں کو شہید کیا گیا آج اسلامی دنیاء کی آواز نہ ہو نے کی وجہ سے خون کا بازار گرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئر مین عمران خان اپنی جمع پونجی بھی شوکت خانم کے لئے ڈونیٹ کر چکے ہیں ایک شخص پر 1سے 2ماہ کے دوران سو سے ڈھائی سو مقدمات درج کرنا بدنیتی ہے یوتھ نے ملک کی بھاگ دھوڑ کو آگے سنبھالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی 25کروڑ عوام میں سے 22کروڑ عوام چیئر مین عمران خان کے فالوورہے جبکہ با قی ڈھائی سے تین کروڑ ضمیر فروشوں کے فالوورہیں انکے پاس بھی وقت ہے کہ وہ عمران خان سے معا فی مانگ کر پاکستان کی تعمیر و تر قی میں اپنا کر دار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ 16سال بھٹکی ہو ئی سیا ست کی لیکن جب سے ہوش آیا ہے کہ چوروں سے اپنا راستہ الگ کر کے چیئر مین عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کی، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو آگے بھی مزید جا ری رہے گا،ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں اپنی فوج سمیت تمام اداروں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹارچل سیل میں رکھ ہوا ہے لیکن اسٹاپ پر بھا گے ہوئے چور نے نگراں حکومت پنجاب کے تعاون سے مینار پاکستان پر جو پروگرام کیا اس سے بڑی تعداد میں لوگ چیئر مین عمرن خان کی ایک کال پر جمع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میدن جنگ اور میدان سیا ست کا یہ اصول نہیں کہ ہمارے ہاتھ باندھ کر دیگر پہلوانوں کو اکیلا چھوڑا جائے پی ٹی آئی چیلنج کر تی ہے کہ چیئر مین عمران خان کو بھی میدان میں چھوڑا جائے تو دوھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 8فروی کو میدان پاکستان تحریک انصاف ہی ما رے گی ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے، 40سال تک ملک پر حکومت کر نے والوں نے بلو چستان کے عوام کے لئے کیا کیاہے؟، چیئر مین عمران خان ایک مر تبہ پھر وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ اس موقع پر پارٹی میں شامل ہو نے والے میر عادل خان ساتکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے پی ٹی آئی کے کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت جا ری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے