گرین سپورٹس مہم کا آغاز جلد کیا جائے گا،ڈاکٹر انور شاہوانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گو ادر) ماحول کو صاف ستھرا اور فضائی آلودگی سے بچانے کے لئے درخت لگانے انتہائی ضروری ہیں گرین اسپورٹس مہم کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر انور شاہوانی نے سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات اسفند یار خان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور مشترکہ طور پر بلوچستان کے تمام اسپورٹس کمپلیکس بالخصوص کوئٹہ کے ایوب سپورٹس کمپلیکس میں درخت لگانے کو ترجیح دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ بھی موجود تھے جنہوں نے درختوں کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے گراؤنڈز کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور ماحول بھی صاف اور شفاف ہوگا جس سے عوام کو صحت مندانہ ماحول ملے گا اس موقع پر سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات اسفند یار خان کا کہنا تھا کہ درختوں کے مثبت اثرات انسانی زندگی پر بھی رونما ہوتے ہیں اور انسانوں سمیت جنگلی حیات کو بھی اس سے فائدہ ہوتا ہے محکمہ کھیل کے مشترکہ اشتراک سے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مدد ملے گی۔آاخر میں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر انور شاہوانی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے محکمہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے