کوئٹہ،شارع اقبال پر کرنسی ایکسچینج مارکیٹ ڈکیتی میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ شارع اقبال پر کرنسی ایکسچینج مارکیٹ ڈکیتی میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتارکرلیاگیا۔ ترجمان پولیس بلوچستان اسلم خان کے مطابق آئی جی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈکیتی کی واردات میں ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل سیف اللہ و ہدایت اللہ ملوث تھے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شارع اقبال پر کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں مذکورہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک مزید ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گزشتہ رات جائے واردات سے ایک پولیس اہلکار کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مارکیٹ میں 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔