پاکستان میں3 کروڑ80لاکھ بھکاریوں کا انکشاف

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان میں 24کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 3کروڑ 80لاکھ بھکاریوں کا انکشاف ہواہے جس میں 12فیصد مرد 55فیصد خواتین اور 27فیصد بچے شامل ہیں سالانہ بھیک کی مد میں 32ارب روپے لوگوں کے جیبوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں بہت سے بااثر افراد معصوم بچوں کو معذور بنا کر ان سے بھیک منگواتے ہیں جن میں 16فیصد ایسے لوگ ہیں جو مجبوری کے تحت بھیک مانگ کر اپنا گزار کرتے ہیں یو این اے کے رپورٹ کے مطابق بغیر کوئی کئے یہ منافع بخش کاروبار بن چکا ہے جو لوگ ترس کھا کر ان بھکاریوں کو بھیک کی مد میں سالانہ اوسطا 42ارب روپے فراہم کرتے ہیں رپورٹ کے مطابق ملک میں ترقی کیلئے 3کروڑ 80لاکھ افراد کی عظیم الشان افرادی قوت کسی کام نہیں آتی جبکہ ان سے کام لینے اور معمولی کام ہی لینے کی صورت میں آمدن 38ارب روپے توقع ہے جو چند برسوں میں ہمارے ملک کو مکمل اپنے پاؤں پر نہ صرف کھڑا کرسکتی ہے بلکہ موجودہ بھکاریوں کیلئے با عزت روزگار بھی مہیا کرسکتی ہے عوام ترس کھا کر ان بھکاریوں کو بھیک کی مد میں بھاری بھر کم رقوم فراہم کرتے ہیں فی بھکاری آمدن 950روپے روزانہ کی ہے ذرائع نے مزید بتا یا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی بچوں کاگم ہونا شروع ہوجاتا ہے ان معصوم بچوں کو دوسرے شہروں میں مختلف ٹریفک سگنلز پر معذور کر کے ان سے بھیک منگوا یا جاتا ہے حکومت اس طرح بھی خصوصی توجہ دیں اور ان بھکاریوں کیلئے آمدن کا بندوبست کیا جائے تو یہ شہری بھی ملک کی معیشت بہتری کیلئے اپنا کردارادا کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے