ملک میں شفاف صاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات سے پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے،غزالہ گولہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ،جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف صاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات سے پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،30نومبر کو کوئٹہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور خواتین جلسے کی کامیابی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں،خواتین ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہے انہیں تمام شعبوں میں برابر کی نمائندگی دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر 30نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے،پیپلزپارٹی اورعوام کا رشتہ روح اور جسم کاہے 8فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوعوام ووٹ دیکر کامیاب کرے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ کوئٹہ میں کرنے کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ یہ جلسہ عام بلوچستان کی سیاسی تاریخ کاسب سے بڑا سیاسی جلسہ ہوگا جلسے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور خواتین شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہیں انہیں تمام شعبوں میں مناسب نمائندگی دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتاپاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو خواتین کو تمام شعبوں میں آگے لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین 30نومبر کو ہونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کرکے یہ ثابت کریں گی کہ بلوچستان کی خواتین بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے