فلٹریشن اور کلورینیشن کے عمل کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میراوانی کی زیر صدارت شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی، ڈائریا سے نمٹنے ، فلٹریشن اور کلورینیشن کے عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عمران بلوچ ، ایکسین پی ایچ ای فرخ بلوچ، چیف آفیسر محب بلوچ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر رفیق ، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف شیراز علی و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ فلٹریشن اور کلورینیشن کے عمل کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے شہریوں کو فراہم کیا جانے والا پانی کلورین کی گولیوں کی مناسب مقدار شامل کر کے پانی کی ترسیل کی جائے انہوں نے کہا کہ تمام موجودہ وسائل کو بروئے کار لا کر پانی کو مختلف جراثیموں سے پاک کرنے کے لیے محکمہ صحت ،پی ایچ ای ، یونیسیف اور تمام متعلقہ محکمے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں کردار ادا کریں انہوں نے چیف افیسر کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں صاف پانی کے نالے میں سیوریج کا پانی شامل ہو رہا ہے تو فوری طور پر ذمہ داروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت یونیسیف اور دیگر اداروں کے ساتھ لائحہ عمل اپنا کر حکمت عملی طے کی جائے یونیسیف کے نمائندے شیراز علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں تک ڈائریا کے تقریبا 900 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں تاہم اب محکمہ صحت کے ڈیٹا کے مطابق ان حالیہ دنوں میں حالات قابو میں ہیں ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای اپنے تالابوں میں مناسب مقدار میں کلورین کی گولیاں شامل کر کے پینے کا پانی فراہم کرے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لوگوں میں شعور و اگاہی فراہم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے تمام سوشل ادارے سوشل موبیلائزر اور صحافی بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ ابلا ہوا پانی استعمال کیا جائے تیار کردہ تازہ کھانا کھائیں اور حفظان صحت کو برقرار رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے