سردار اختر جان مینگل کی لسٹ غلط تو عمران دور میں 439افراد کیسے بازیاب ہوئے،بی این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر مینگل کی جانب سے لاپتہ افراد کی لسٹ کو غلط قرار دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلے کے بھی وفاقی و صوبائی وزراء داخلہ کا موقف بھی یہی رہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ چند درجن افراد تک ہے موجودہ نگران وزیراعظم انوار الحق گزشتہ کئی سالوں سے یہ موقف اختیار کئے ہوئے ہیں کہ لاپتہ افراد کی تعداد چند افراد پر مشتمل ہے اسی روش کی وجہ سے بلوچستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں حکمران من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی موقف کا ہمیشہ اعادہ نہیں کرتے اور بلوچستان کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہو یقینا لاپتہ افراد کا معاملہ بہتر انداز میں حل ہو سکتا ہے لیکن ہٹ دھرمی نے بلوچستان کو بحرانوں سے دوچار کیا کیونکہ اگر بحران ہو گا تو ان کی دکانداری بھی چلے گی اگر بلوچستان کے گنتی کے چند لوگ لاپتہ افراد تو عمران خان کے دور میں 439 سے زائد بلوچ بازیاب کیسے ہوتے جن کا ریکارڈ بھی موجود تھے ان افراد کی بازیابی ہی ان کے موقف کو غلط ثابت کر چکی ہے دروغ گوئی کا سہارا لے کر لاپتہ افراد کو لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اگر نگران وزیراعظم کو طلب کیا گیا ہے تو اس میں کیا بات غلط ہے سابق ادوار میں بھی منتخب وزراء اعظم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں حتیٰ کہ نااہل بھی کئے گئے موجودہ وزیراعظم کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں عدالت کا حکم انہیں کیوں ناگزیر لگا وزیراعظم کے لاپتہ افراد کے بارے میں موقف سچا ہے تو عدالت پیش میں ہو کر عدالت کو مطمئن کریں عدالت سے متعلق بیانات اہم منصب پر بیٹھے شخص کو زیب نہیں دیتا پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے ہر فورم پر جو لسٹ پیش کی تو اسی لسٹ کی بنیاد پر ہی 439سے زائد افراد بازیاب ہوئے کمیشن کی رپورٹ بھی حقائق پر مبنی ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس لسٹ میں اضافہ ہوتا گیا اب ایسے بیانات دینا یقینا دانستہ طور پر عوام کے احساس محرومیوں میں اضافہ کرنا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ موصوف لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنوائیں لیکن موصوف پرانی روش پر گامزن ہیں جو قابل مذمت ہے یقینا بلوچستان اور ملک بھر کے لاپتہ افراد کی بازیابی انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسے حل ہونا چاہئے بی این پی ملک بھر کے لاپتہ افراد کی بازیابی کی بات کرتی ہے ان سب کو بازیاب کیا جائے ہٹ دھرمی، ضد سے کام لینے کی بجائے معاملے کی حل کی جانب جایا جائے اگر کوئی لاپتہ شخص کسی بھی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے