گورنر بلوچستان سے پاکستان میں تعینات ترکیہ سفیر کی ملاقات ،معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر (Dr. Mehmet Paçacı) نے ملاقات کی ملاقات کے دوران پاک ترکیہ کے برادرانہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو برادر ممالک ہیں جن کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی روابط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں.. انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان میں سیلاب ہو یا زلزلہ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہے ہیں. گورنر بلوچستان نے امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بحالی کی سرگرمیوں میں معاونت پر ترکیہ کے صدر طیب اردگان اور پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا.آخر میں مہمانانِ گرامی کے درمیان یادگار شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے