کوئٹہ، پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سٹی نالہ میں ہیروئن فروشوں کے خلاف کارروائی، تمام ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سٹی نالہ میں ہیروئن فروشوں کے خلاف کاروائی تمام ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی پولیس کی بھاری نفری نے نالے کو گھیر رکھا تھا ہیروئن کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے اس سے قبل میڈیا کی نشاندہی پر سٹی نالہ کے داخلی راستوں پر دیورایں کھڑی کرکے بند کردیا گیا لیکن کچھ عرصہ بعد ہیروئن کے عادی افراد نے دیوراوں کے اینٹیں گرا کر راستہ بنا لیا جس پر جمعرات کو پولیس کی بھاری نفری نے سٹی نالہ پر دعوا بول دیا ہیروئن کے سینکڑوں عادی افراد ور ہیروئن فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہیروئن فروشوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ معصوم شہری ہیروئن کے عادی افراد کے شکار نہ ہو اس وقت کوئٹہ شہر میں 500کے قریب ہیروئن کے عادی افراد موجود ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں ہیروئن پی کر اپنی زندگی تباہ کررہے ہیں ان کے خلا ف کاروائی عمل میں لائی جائے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ہیروئن فروشوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے تاکہ اس لعنت میں مزید شہری شکار نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے