کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ آئندہ عام انتخابات کی انتظامات کا جائزہ لینے ضلع حب پہنچ گئے

حب (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں انتظامات کا جائزہ لینے ضلع حب کے دورے پر پہنچ گئے کمشنر قلات ڈویژن علی بلوچ نے ڈپٹی کمشنر حب منیر موسیانی اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر حب حبیب اللہ کے ہمراہ آئندہ عام انتخابات کے لئے مجوزہ پولنگ اسٹیشن سائٹ کا دورہ کیاپولنگ اسکیم گورنمنٹ مڈل اسکول ابراہیم گجرگوٹھ میں بنیادی سہولیات فراہمی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر حبمنیرموسیانی اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر حبیب اللہ برادیہ نے کمشنرقلات ڈویژن کو بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں پولنگ اسکیم کیلئے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے سرکاری اسکولز فائنل کرلئے گئے ہیں اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن نیڈی سی کو ہدایت کی کہ تمام پولنگ اسکیم کا وزٹ کرکے حتمی رپورٹ جمع کرائیں تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے قبل ازیں کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ کے زیر صدارت ڈی سی آفس میں ضلع حب کے سرکاری افسران کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا انتظامی سرکاری محکموں کے افسران نے درپیش مسائل سے کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ کوآگاہ کیا۔ جبکہ مختلف اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے ضلعی اداروں کے سربراہان و نمائندگان نے کمشنر قلات ڈویژن کو بریفنگ دی۔ علی اکبر بلوچ نے کہا کہ نوزائیدہ ضلع کے حوالے سے اندازہ ہے کہ مشکلات ہیں تاہم ہمیں ہر صورت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے موجودہ وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کرنا ہے۔ جب کے حب کو وسائل کی فراہمی کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران آئندہ عام انتخابات میں شفاف الیکشن کیلئے اپنی ذمہ داریاں غیرجانبداری سے نبھائیں اور گڈگورننس کیلئے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں کمشنر قلات نے ڈی سی حب کو سرکاری افسران کی اپنی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی ہدایت کردی کمشنر علی اکبر بلوچ نے کہا کہ سرکاری افسران عوام الناس کو سروسز ڈیلیورکریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب منیر موسیانی نے کمشنر قلات ڈویژن کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ضلع حب میں کء سالوں سے بند 52 اسکولز آپریشنل کردیے گئے ہیں اسکولز کھلبے کے بعد ایک ہزارسے زائد طلباء وطالبات نے اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہیڈپٹی کمشنر حب منیر موسیانی نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں اساتذہ کی اٹیچمنٹ ختم کردی گء ہیکمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساکران روڈ کے اطراف تجاوزات ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ کے احکامات پرمکمل عملدرآمد کردیاگیا ہے این ایچ اے کے ریزیڈیشنل انجینئر حب پل پراجیکٹ غلام رسول نے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کوآرڈینیشن سے جب ندی پل کاتعمیراتی کام تیز کردیا گیا ہے حب ندی پل کے سیلاب متاثرہ متبادل روٹ کی مینیٹیننس این ایچ اے کی ذمہ۔داری ہے تاہم پراجیکٹ مینجمنٹ متاثرہ متبادل روٹ کی بحالی یقینی بنائیگی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن ایسی حب دریجی محکمہ صحت ایجوکیشن سی اینڈڈبلیو ماحولیات لائیواسٹاک محکمہ محنت وافرادی قوت اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ محکمہ خزانہ بلدیات زراعت کیالیکٹرک سوئی سدرن ریجن آفس ومحکمہ جنگلات کے افسران شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے