پولیس کے ہاتھوں خاتون قتل کیخلاف سرپرہ قومی اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس کے ہاتھوں خاتون کے قتل کے خلا ف سرپرہ قومی اتحاد کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ایس ایچ او نوشکی اسد مینگل کی جانب سے فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے چیئرمین سرپرہ قومی اتحاد سمیت دیگر رہنما وں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایس ایچ او اسد مینگل منظور سرپرہ کے گھر جاکر بھتہ نہ دینے پر خاتون پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جو بعد میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے سرپرہ قومی اتحاد کے عہدیداروں نے جاں بحق خاتون کی لاش بھی ہمراہ لائے تھے مظاہرین کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ نگران وزیر اعلی ایس ایچ او نوشکی اسد مینگل کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ہم اس سے بھی سخت قدم اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے