نیشنل پارٹی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے 2013 میں سلیکشن کی بنیاد پر وہ پنجگور پر مسلط ہوئے، میر اسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر عوام کے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی ہے تسپ کے لئے تین ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمیں منظور کراچکا ہوں جن میں سے بعض اسکمیں مکمل ہیں اور بعض پر کام جاری ہے نیشنل پارٹی کی پنجگور کی تعمیر وترقی میں ایک فرسنٹ بھی رول نہیں ہے الٹا پنجگور کا ایک سیٹ گنواکر پنجگور کو مذید کئی سال پیچھے دھکیل دیا جس سے نصف آبادی ترقی سے محروم رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی تسپ کے پارٹی یونٹوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ حاجی مقبول احمد ملازئی، صال جان حاجی محمد جان، دادجان راشد لطیف اور دیگر موجود تھے میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ خیرخواہ ہمیشہ عوام کو آپس میں جوڑنے کی کوشش کرتا ہے نیشنل پارٹی کی مثال لے لیں جس نے 2013 کی سلیکشن کے بعد جس طرح پنجگور کا بٹوارا کیا وہ نوشتہ دیوار ہے آدھا پنجگور گنوانے کے بعد اگر یہ خیر خواہی کی بات کرتے ہیں تو یہ ایک دیوانے کا خواب ہوگا جس کی کوئی تعبیر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تسپ کے عوام باشعور ہیں وہ بی این پی کے ویڑن سے کمٹڈ ہیں پنجگور کا جو نقشہ آج عوام کے سامنے ہے وہ اسکا موزانہ نیشنل پارٹی کے دور سے جاکر کریں آیا نیشنل پارٹی نے عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی پر کام کیا یا اسکا کریڈٹ بی این پی عوامی کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے 2013 میں جس سلیکشن کی بنیاد پر وہ پنجگور پر مسلط ہوئے اسکا خمیازہ بھی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا آدھا پنجگور کو گنوا کر اسے پستی اور پسماندگی کی طرف دھکیل دیا آج اگر پنجگور کے دوردراز کے علاقے ترقی کے ثمرات سے محروم رہے اسکا زمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ نیشنل پارٹی ہے جسکی سلیکٹڈ نمائندوں نے زاتی خواہشات اور کرسی کا اسیر بن کر اجتماعیت کو پس پشت ڈالا پنجگور کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں دو سے کم ہوکر ایک ہوگیا جس کا براہ راست اثر عام عوام کی زندگیوں پر پڑا اور وہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ میری سیاست زاتی خواہشات کے تابع نہیں پنجگور میں جو ترقی کا سفر بی این پی عوامی نے شروع کیا اسکا فائدہ میری زات اور پارٹی تک محدود نہیں ہے اسکے ثمرات پنجگور کے فرد فرد کو پہنچ رہے ہیں چائے وہ مواصلات کی شکل ہوں یا تعلیم روزگار یا دیگر عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں سے ہوں انکا فائدہ عام پنجگوریوں تک پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں پایہ دار ترقی کے ساتھ پنجگور کے دوسرے حلقے کی بحالی کے لیے بھی میں کوشاں رہا اور پنجگور کا جو دوسرا سیٹ نیشنل پارٹی کی ناعاقبت اندیش طرز سیاست اور عوام کے اجتماعی مفادات سے غفلت برتنے کی وجہ سے ختم ہوگیا تھا اسے دوبارہ بحال کرانے میں بی این پی عوامی نے کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست ہمیشہ عوام کے اجتماعی مفادات کے خلاف رہی ہے انکے پانچ سالہ دور اقتدار میں پنجگور کے دونوں حلقوں میں ایک فرسنٹ بھی کام نہیں ہوا یہ عوام کو ایک بھی ایسی اسکیم دکھانے کے اہل نہیں جس سے آج پنجگور کا کوئی فرد اس سے فائدہ اٹھا رہا ہو انہوں نے کہا کہ ہم سیاست خدمت کی غرض سے کرتے ہیں ہمارے پاس اگر کوئی وقت ہے تو ہم اسے کسی کی زات رنگت قدوکاٹ کو موضوع بحث بنانے کی بجائے اپنے عوام کے لیے پالیسیاں بنانے پر سرف کریں گے ہم ویژن کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر مخالفین سے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں عوام بھی کافی شعور اور ادراک رکھتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ 2018 کی طرح بی این پی عوامی کو پزیرائی بخشیں گے کیونکہ بی این پی عوامی کی سیاست پنجگور کے ایک عام فرد کے لیے ہے ہم چاہتے ہیں کہ محنت کشوں کے بچوں کو بھی اعلی اور معیاری ایجوکیشن اور سہولتیں انکے گھروں کی دہلیز پر مہیا ہوں اور وہ بھی اعلی مرتبوں پر پہنچ کر اپنے شہر اور والدین کے لئے سہارا بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے