نوشکی، اشتہاری مجرم کی جانب سے پولیس پر فائرنگ،مسروقہ کار برآمد،1 اشتہاری ملزم گرفتار
نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)نوشکی پولیس نے قادر آباد میں اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کے بعد مسروقہ کار برآمدایک اشتہاری کوگرفتارکرلیاتاہم ایک ملزم فرار ہوگیا۔نوشکی پولیس کے مطابق ایس ایس پی اللہ بخش بلوچ کی سربراہی میں ایس ایچ او نصیب اللہ مینگل و پولیس ٹیم نے ہمراہ کلی قادر آباد میں مسروقہ کار اور اشتہاری ملزم کی خفیہ موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا،اس موقع پر اشتہاری ملزم کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس سے اشتہاری ملزم کی والدہ زخمی ہوگئی جبکہ اشتہاری مجرم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا،جبکہ ملزم کے اشتہاری بھائی کو بھی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔ اور مسروقہ کار برآمد کرلیا،جبکہ زخمی خاتون کو پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی پہنچایا جہاں زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔