نوشکی،ایس ایچ او صدر تھانہ کے فائرنگ سے خاتون جان بحق
نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)نوشکی صدر تھانہ کے ایس ایچ او اسد اللہ مینگل نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسے کلی قادر آباد میں ایس ایچ او نے قبائلی رہنما حلیم خان سرپرہ کے گھر میں چھاپہ کی غرض سے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر خاتون پر فائرنگ کی نتیجے میں خاتون جان بحق ہوگئے جس پر نوشکی کے قبائل اور عوام نے ڈی سی افس کے سامنے ایس ایچ او کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہیں اور مطالبہ کیا ہیں کہ ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کی جائے۔