نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے نواب ثناء اللہ خان زہری کی ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ملاقات، دونوں رہنماوں کے درمیان ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے جمعرات کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی، اس موقع پر نواب ثناء اللہ زہری نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور نوابزادہ میر رئیس رئیسانی سے نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملک اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ تبادلہ خیا ل کیا گیا۔