ملک بھر کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما ء سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نوجوان اور بزرگ کی بات دراصل وہ اپنے والد اصف علی زرداری کے جانب اشارہ کررہے ہیں کہ وہ گھر بیٹھ جائیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سینئر سیاستدانوں کی ضرورت ہے سیاست کوئی کرکٹ فٹبال یا دوسرا کھیل نہیں ہے کہ وہ نوجوان ہی بہتر کھیل سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک کو موجود ہ بحرانوں سے نکالنے اور استحکام کے جانب لے جانے کے لئے میاں نواز شریف کی لیڈر شپ کی ضرورت ہے ملک بھر کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی انشاء اللہ پارٹی قیادت اور ساتھیوں کی توقعات پر پورا اترینگے۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران جو بھی ہدایات اور زمہ داری دینگے اس کو اچھے طریقے سے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ملک کو معاشی بحران مہنگائی سے نکالنے کیلئے نوازشریف بہترین اپشن ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے لیول پلے ننگ فیلڈ سب کو ملنا چاہیے صاف شفاف وغیر جانبدرانہ الیکشن سے ملک میں سیاسی وجمہوری استحکام اسکتا ہے ہم امن وترقی پر یقین رکھتے ہیں 8فروری کے الیکشن میں پنجاب سمیت پورے ملک میں کامیابی کا کامل یقین ہے جے یوآئی کے ساتھ اتحاد کو پہلی ترجیح دینگے سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر چھوٹی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرینگے بلاول بھٹو اسی لیئے ہم پر سیخ پا ہو رہے ہیں انکی باری ابھی دور ہے وہ سیاست کو سمجھنے کی کوشش کریں ہم پاکستان کو کسی اناڑی بچے سیاسی رہنما کے حوالے نہیں کرسکے 2018 کے الیکشن میں مسلط کردہ عمران خان نے بھی ملک کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے پھینک دیا تھا جسکا خمیازہ ملک و قوم اجتک برداشت کررہے ہیں ہم مزید کسی سیاسی ایڈونچر کے ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے