مسلم ممالک نہتے فلسطینیوں پر عرصہ دراز سے جاری ظلم و ستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے، حمیرا طارق
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل حمیرا طارق نے اسلام آباد میں غزہ کے مظلوم و محصور بچوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اسکولوں اور مدارس کے ہزاروں طلباء کے کامیاب غزہ مارچ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی عزائم کے مقابل مسلمان بچوں کا جذبہ ناقابل تسخیر ہے ،اور مستقبل یقینا فلسطین کا ہے،حمیرا طارق نے کہا کہ فرزندان توحید کا اسلام آباد کی سڑکوں پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے نکلنا اسرائیل سمیت غاصب عالمی طاقتوں اور بے حس مسلم حکمرانوں کے لئے واضح پیغام یے کہ امت مسلمہ کے بچوں کے دل فلسطین کے بچوں اور اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔یہ مارچ امت مسلمہ کی بیداری اور فلسطین کی آزادی کی علامت ہے۔انھوں نے مذید کہا اللہ پاک ان جذبوں کی حرارت سے فلسطینیوں کے حوصلے بلند کرے اور غاصب قوتوں کا زور توڑ دے- شاندار فتح و نصرت فلسطین کے مجاھدین اور غزہ کے مظلومین کا مقدر بن جائے-ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری، او آئی سی، اقوام متحدہ، مسلم ممالک نہتے فلسطینیوں پر عرصہ دراز سے جاری ظلم و ستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کے ہمراہ ڈپٹی سیکریٹری جنرلز سمیحہ راحیل قاضی ،ثمینہ سعید ،ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان، رکن مرکزی شوری زبیدہ خاتون بھی موجود تھیں ۔