لاہور، اسموگ کے باعث سافٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی انسداد اسموگ کا اجلاس طلب کرلیا۔ انسداد اسموگ کمیٹی کا اجلاس آج دن12 بجے طلب کیا گیا ہے اور اجلاس میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کی جارہی ہیں۔ رواں جمعہ کو تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جب کہ ہفتے کوبھی مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ سرکاری دفاتر میں بھی آدھے ملازمین کام کریں گے، اس کے علاوہ جمعہ اور ہفتے کو سافٹ لاک ڈاؤن کے بعد شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویز پر غور کیا جائے گا۔خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند اور بڑے جرمانوں کے ساتھ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی تجویز ہے۔دوسری جانب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پھر پہلے نمبرپر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 504 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹَے نمبر پر ہے اور شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 177 ریکارڈ کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے