قلات،گیس بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے مغول چوک پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کیا

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں گیس کی بندش و بجلی کی ٹو فیز سسٹم و لوڈ شیڈنگ کیخلاف خواتین و بچوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مغل چوک پر روڈ بلاک کرکے دھرنا دے کر احتجاج کیا اور قلات میں گیس کی بحالی و بجلی ٹو فیز کے خاتمے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق کی شدید سردی میں قلات میں گیس کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ و ٹو فیز کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو خواتین اور بچوں نے مغل چوک کے مقام پر احتجاج کرکے بند کردیا جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہزاروں مسافر پھنس گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گیس بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں قلات ملک کا سرد ترین علاقہ ہے یہاں گیس نہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ و ٹو فیز سسٹم سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں قلات سٹی میں بجلی کی فیڈر بڑھا دی گئی مگر انہیں فعال نہیں کیا گیا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے جس کے بعد روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اور مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے